ابنا: رپورٹ کےمطابق جمعہ کےدن صوبہ صعدہ کےعوام نےامریکی ڈرون حملوں کےخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نےامریکی حملوں کےخلاف مظاہروں کےساتھ ہی ان حملوں پرحکومت صنعاکی خاموشی کی بھی مذمت کی ۔مظاہرین کاکہناہے کہ ملک پرامریکی ڈرون حملےاقتداراعلی کی خلاف ورزی شمارہوتےہيں اوراس پرحکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ امریکی ڈرون مہینوں سےیمن میں القاعدہ دہشتگردوں کی موجودگی کےبہانےمختلف علاقوں پرپروازکرتےہيں اوربعض علاقوں پربمباری بھی کرتےہيں ۔ اب تک امریکی ڈرون طیاروں کےحملوں میں سیکڑوں عام شہری مارےجاچکےہيں۔یمن کی آزادی اورحقوق کےادارےنے اعلان کیاہےکہ دوہزاربارہ کےآغازسےاب تک ملک پرامریکی ڈرون طیاروں کےحملوں میں تین سوسےزیادہ افراد مارےجاچکےہيں۔نیوامریکن فاؤنڈیشن نامی امریکہ کی ایک غیرسرکاری تنظیم نےفاش کیاہےکہ امریکہ کےڈرون طیاروں نےدوہزاربارہ میں یمن پرترپن حملےکئےہيں۔دوہزارگیارہ کےمقابلےمیں دہزاربارہ میں ان حملوں میں تین گنااضافہ ہوا ہے ۔اقوام متحدہ نے بھی یمن پرامریکہ کےڈرون حملوں پرتنقیدکرتےہوئےان حملوں کوٹارگٹ کلنگ سےتعبیرکیاہےاوراعلان کیاہےکہ اس طرح کےاقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہيں۔رپورٹوں سےپتہ چلتاہےکہ امریکہ کی جاسوسی تنظیم سی آئی اے یہ جانتےہوئےکہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارےجاتےہيں ان حملوں کوتیزکرنےکی کوشش کررہی ہے۔یمن کےصدرمنصورہادی نےواشنگٹن پوسٹ کوانٹرویودیتےہوئےاپنےملک پرامریکی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ امریکہ یمن میں کسی طرح کی کاروائی پرعمل درآمد سےپہلےان سےاجازت لیتاہے۔منصورہادی کےاس اعلانیہ اعتراف پر یمن میں کافی ردعمل بھی سامنےآیا۔ یمن کےالحوثی گروہ کےرہنماعبدالمالک الحوثی نے ایک بیان میں کہاکہ اس ملک پرامریکی ڈرون حملوں کی تصدیق کامطلب یہ ہےکہ منصورہادی نےملک کوامریکیوں کےحوالےکردیاہے۔یمنی صدرکےاس موقف پر یمنی عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے چنانچہ یمنی شہریوں نے گذشتہ مہینوں ان حملوں کےخلاف متعدد مظاہرےکئےہيں جس میں یمن کی موجودہ حکومت کےاقدامات کی مذمت کرتےہوئےیمن کےسابق ڈکٹیٹرسےوابستہ کمانڈروں کی برطرفی ، فوج سےنامطلوب عناصرکاصفایااوراس میں اعلی سطح پر تبدیلی کامطالبہ کیاہے۔
.......
/169